مفت قانونی امداد کی فراہمی
انصاف تک رسائی ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ اگر آپ محدود مالی وسائل کی وجہ سے اپنے فوجداری، دیوانی یا عائلی مقدمات کا ضلعی عدالتوں یا ہائی کورٹ میں دفاع کرنے سے قاصر ہیں تو ضلعی
کمیٹی برائےقانونی امداد سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے آپ کو پچاس ہزار تک وکیل کی فیس اور دیگر عدالتی اخراجات کی ادائیگی میں مالی معاونت فراہم کی جائیگی۔
مفت قانونی امداد کیلئے سادہ کاغذ پر درخواست اپنے ضلع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو دی جاسکتی ہے۔
ہماری ترجیح ، غریب افراد کے لیے حصول انصاف کو یقینی بنانا
قانون وانصاف کمیشن پاکستان
Click here for further details